پشاور (آن لائن) کاشتکاروں کے ذمے 52 ارب روپے قرضے کے معاملات مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی ریونیو اتھارٹی اور پولیس کے ذریعے قرضوں کی وصولی کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پشاور ، چارسدہ، نوشہرہ ، سوات ،مردان ، لکی مروت سمیت صوبے کے پچیس اضلاع میں 9 ہزار 85 کاشتکاروں کے ذمے 2 ارب 87 کروڑ، سندھ کے 18 ہزار 401 کاشتکاروں کے ذمے 7 ارب 67 کروڑ، پنجاب کے 2 لاکھ ہزار 239 کاشتکاروں کے ذمے 60 ارب روپے بلوچستان کے 225 کاشتکاروں کے ذمے 22 کروڑ 50 لاکھ ، گلگت بلتستان کے 2 ہزار 360 کاشتکاروں کے ذمے 32 کروڑ 90 لاکھ، آزاد کشمیر کے کاشتکاروں کے ذمے 37 کروڑ 32 لاکھ روپے کے قرضے جاری کیے گئے تھے۔ ان قرضوں کی وصولی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔