آرمی چیف سے قطری گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

145
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے قطر گارڈ کے سربراہ حمزہ بن خلیل محمد ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی۔