سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کنٹرول لائن پراسرائیلی ساختہ اسپائک ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل نصب کررہی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے اسرائیل سے240 اسپائک ٹینک شکن میزائل اور 12لانچرزہنگامی بنیاد پرحاصل کیے ہیں تاکہ ان کوکنٹرول لائن پر نصب کیا جائے۔ یہ میزائل دشمن کے ٹھکانوں اور بنکروں کو تباہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپائک ٹینک شکن میزائلوں کو رات کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ادھمپور میں بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے ہیڈکوارٹر نے اسرائیل سے حاصل کیے گئے240اسپائک ٹینک شکن میزائل اور12لانچرز وصول کرلیے ہیں۔