کوئٹہ ،گاڑی کی ٹکر سے خاتون جابحق

46

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شیخ زاہد اسپتال کے قریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاںبحق ہوگئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے شیخ زاہداسپتال کے قریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون بی بی صابرہ سکنہ قادری پمپ مستونگ جاںبحق ہوگئی ہے ،لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے ۔مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔