راولپنڈی (اے پی پی) جنرل ندیم رضا (ہلال امتیاز) ملٹری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ کے مطابق جنرل ندیم رضا نے بدھ کو جے ایس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔