آزادی مارچ کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ،حکومت جلد رخصت ہوگی،ا کرم درانی

54

بنوں(آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں کی بوریابستر گول کرنے تک احتجاج جاری رہے گا ،سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی میںسو فیصد اضافہ کردیا ہے جسکی وجہ سے عوام موجود جعلی وزیر اعظم سے تنگ آگئے ہیں اسلام آباد آزادی مارچ کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں کارکن انتظار کریں کہ جعلی حکومت اپنی نااہل ٹیم کے ساتھ جلد رخصت ہوگی جوحکومت ٹماٹر کے ریٹ کنٹرول نہ کرسکے اُن سے توقع رکھنا بے وقوفی ہوگی ۔رہبر کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کے موقع پر زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفے دیکر ناک میں دم کررکھا ہے جعلی وزیر اعظم لنگر خانے کھول کرنوجوانوں کو روزگار کے وعدے سے مکر گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کی تحقیقات اور بلین ٹریز پراجیکٹس میں جو کرپشن کی گئی ہے اُن کی مثال نہیں ملتی آج قوم کو مختلف بہانوں سے دھوکا دی جارہی ہے ۔