پختونخوا :دہشت گردوں کی مالی معاونت کیخلاف ٹاسک فورس سیل قائم

56

پشاور(آن لائن)منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹاسک فورس سیل قائم کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل محکمہ داخلہ میں قائم کیا گیا ہے ، خصوصی سیل صوبے میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ میں یہ خصوصی ٹاسک فورس سیل قائم کیا جا رہا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کیے جانے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل میں ہوم سیکرٹری ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ، سی سی پی او پشاور ، ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور ، سوشل ویلفیئر ، پراسیکیویشن اور کسٹم کے حکام بھی شامل ہو ںگے،یہ ٹاسک فورس صوبے میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف کارروائی کرے گی،خیبر پختونخوا میں منی لاندرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے ہی کامیاب آپریشن کر رہے ہیں جب کہ آپریشن میں مزید تیزی لانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔