کرک ، انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلیے 219 مراکز قائم

61

کوہاٹ (آئی این پی )کرک میں انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلیے 219 مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ووٹر اپنا اور اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہارضلعی الیکشن کمشنرکرک حبیب الرحمن خٹک نے ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ضلع کرک کے اجلاس میں کیا۔ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور خصوصاََخواتین کی جمہوری عمل میں شرکت یقینی بنانے کے لیے ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ضلع کرک کا خصوصی اجلاس زیر صدارت حبیب الرحمن خٹک ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میںمنعقد ہوا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، میڈیا، این جی اوز اور ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار انتخابی فہرستوں کی اشاعت دسمبر کے پہلے عشرے میں کی جائے گی اور ضلع کرک میں 219 ڈسپلے سینٹرز/معائینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں تا کہ رائے دہندگان انتخابی فہرست کا تفصیلی معائنہ بروقت کر سکیں اور پتا لگا سکیں کہ ان کا اور اہل خانہ کا ووٹ درست انتخابی حلقے میں درج ہے۔ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج، اعتراض کیلیے فارم 16، اور کوائف کی درستگی کیلیے فارم 17 جمع کروانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ شرکا نے 5 دسمبرکوبطور قومی رائے دہندگان کا دن منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مذکورہ دن کو جذبے کے ساتھ منایا جائے گا تا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح کو بڑھایا جاسکے۔