لیپۃ ،نیلم سمیت دیگر علاقے برف باری سے متاثر ہیں ،شیخ عقیل الرحمن

64

مظفرآباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیپہ ،نیلم اور لس ڈنہ سمیت وہ علاقے جو برف باری سے متاثر ہیں ان کے لیے ہیلی سروس شروع کی جائے ،راستے کھولنے لیے مشینری ان علاقوں میں مستقل طور پر موجود رہے تا کہ یہ علاقے بند نہ ہوسکیں ،بھارت کی فائرنگ اور قبل از وقت برف باری کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین اپنے لیے مناسب اشیا خوردنوش جمع نہ کرسکے جس کی وجہ سے ان کے مسائل ہیں حکومت ریلیف کا بھی اہتمام کرے ،ان علاقوں سے مریضوں کو لانے اور لے جانے کے لیے بھی ہیلی سروس ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے متاثرین سیز فائر لائن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ ان علاقوں کے لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن اپنی بساط کے مطابق ان کو ریلیف فراہم کرنے کا اہتمام کرے گی جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن شروع د ن سے متاثرین کی امداد کررہی ہے اور یہ امداد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ نیلم اور لیپہ کے عوا م کی قربانیاں مقبوضہ وادی کے عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں ۔