متحدہ اپوزیشن کی ناروے میں قر آن مجید کی بے حرمتی کیخلاف ریلی

46

صوابی(آئی این پی)متحدہ اپوزیشن ضلع صوابی کے زیر اہتمام ضلعی امیر جے یو آئی مولانا فضل علی حقانی کی قیادت میں ناروے میں قر آن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی شرکا نے قر آن مجید کی بے حرمتی کرنے والے ملعون لارنس تھورسن کے خلاف زبردست نعرے لگائے بعد ازاں کرنل شیر خان چوک میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ عام ہوا جس سے ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی کے علاوہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن حاجی شیراز خان ، سابق ایم پی اے بابر سلیم ، ضلعی چیر مین قومی وطن پارٹی مسعود جبار ، اے این پی کے ضلعی سینئر نائب صدر حاجی غلام حقانی ، پی پی پی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری جاوید اقبال انقلابی ، مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سجاد خان ، جے یو آئی کے ضلعی سینئر نائب امیر حاجی غفور خان جدون، جنرل سیکرٹری نور الا سلام اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے وقتاً فوقتاً عالم کفر کبھی قر آن پاک کی بے حرمتی تو کبھی پیغمبرؐ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کی قیادت مستقل طور پر اس کی تدارک کرنے کے لیے عملی کر دار ادار کریں اس موقع پر متحدہ اپوزیشن کے سی پلان کا افتتاح قر آن مجید کی تلاوت سے کیا گیا مقررین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے موجودہ حکومت چلنے کی قابل نہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم عمران نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے توسیع کے بارے میں غلط نوٹیفکیشن جاری کیا نا اہل اور دھاندلی سے آنے والے حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ پر حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔