کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مرنے والے افراد میں خواتین اور کم عمر بچوں سمیت 8 افراد بھی شامل تھے ۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام گاڑی میں سوار خواتین اور بچے شادی کی ایک تقریب میں جارہے تھے کہ اچانک گاڑی کے قریب ہی بم دھماکا ہوا جس سے 15 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ مرنے والوںمیں 6 خواتین اور 8 کم عمر بچے شامل ہیں ۔
دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نےدھماکے کی ذمہ داری طلبان پر ڈال دی ہے جبکہ طالبان نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔