پشاور، جماعت اسلامی PP66کے زیر اہتمام سیرت ؐ کانفرنس کا انعقاد

64

پشاور (آئی این پی ) جماعت اسلامی پی کے 66کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت ؐ کانفرنس بمقام گھڑی شیردادزیر صدارت پروفیسرنورالقدوس منعقد ہوا۔ کانفرنس سے ممتاز اسکالر حافظ پروفیسر محمد عباس ، شیخ القرآن مولانا مسیح گل بخاری نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہاکہ آپؐ کی سیرت ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں مشغل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ناروے میں قرآن عظیم الشان کا نذراتش کرنا مسلم اُمہ کے خلاف گہری سازش ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ ناروے کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔ناروے سے اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے اور ناروے کے ساتھ تمام تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں جب تک ناروے کے حکومت باضابط طورپر معافی نہ مانگے اور اُس ملعون شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے جس نے یہ مذموم حرکت کی اور کرڑوں مسلمانوں کے دلوں کو اس حرکت سے گھائل کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایسی مذموم حرکتوں سے کرڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں مزید برأں عمر الیاس مسلمانوں کا ہیرو بن گیا ہے جس نے اُس معلون کو اس مذموم حرکت سے رُوکنے کی جرات مندانہ کوشش کی ۔ ناروے کی حکومت کو اُسے فوراً رہا کرنا چاہیے اور اُس پر مقدمات قائم کرنے سے گریز کرنا چاہیے ورنہ مسلم اُمہ بحیثیت ملتِ واحدہ کے اُس کے وکیل بن کر سامنے آئے گی۔