فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیربرائے قانون کا حلف اٹھالیا

130

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بر یسٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر برائے قانون کا حلف اٹھالیا ہے ۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ،صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے فروغ نسیم سے حلف لیا۔

چیف  آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ حل ہونے کے بعد بریسٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے، فروغ نسیم آرمی چیف کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل  انور منصور کے ہمراہ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ہونے کی وجہ سے فروغ نسیم کیس کی پیروی نہیں کر سکتے تھے اس لیے انہوں نے اپنے عہدے اور پاکستان بار کونسل سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔