یمن: حوثی باغیوں نے سعودی ہیلی کاپٹر اپاچی کو مار گرانے اور 2 پائلٹس کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ سعودی ہیلی کاپٹر اپاچی کو زمین سےفضامیں مارکرنےوالےمیزائل سےگرایاگیا ہے ،جبکہ ہیلی کاپٹر کو مار گرانے اور 2 پائلٹس کی ہلاکت کا بھی دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کے سعودی ہیلی کاپٹر گرانے اور 2 پائلٹس کی ہلاکت پرسعودی اتحاد نے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔