شمالی وزیرستان: پی ٹی آئی رہنما طارق خان وزیر ن لیگ میں شامل

75

بنوں (صباح نیوز )پاکستان تحریک انصاف کو شمالی وزیرستان میں دھچکا ، پارٹی رہنما طارق خان وزیر نے راہیں جدا کر کے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا اسی طرح سابق آزاد اُمیدواراین اے 48 ملک ضیا الرحمن نے بھی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ باقاعدہ ایک بڑے جلسہ عام میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے ن لیگ کے چیف آرگنائرر ملک لیاقت علی خان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر این اے 48کے سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک ضیا الرحمن سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ملک طارق خان وزیر نے صوبائی جنرل سیکرٹری کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور سابق ایم این اے اُمیدوار ملک ضیا الرحمن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی اور باقاعدہ طور جلسہ عام میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔