اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن، بونیر کا رہائشی گرفتار

69

پشاور (آن لائن)بونیر میں مشکوک ٹرانزیکشن اور 6بے نامی اکائونٹس کے الزام میں ایف آئی اے نے بونیر سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم ونگ ( سی ٹی ڈبلیو) نے اربوں روپے کے مشکوک ٹرانزیکشن کرنے والے بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔بعض ٹرانزیکشن بینک چینل کے ذریعے رقوم بیرون ملک منتقل ہو ئی اور بعض ٹرانزیکشنز میں کالعدم تنظیموں کے لیے فنڈنگ بھی کی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بونیر کے رہائشی نے بونیر ، سوات اور درگئی کے پانچ مختلف نجی بینکوں میں 10اکاونٹ کھولے رکھے ہیں یہ کھاتے 2011ء سے 2012ء کے دوران کھولے گئے ان کھاتوں میں زیادہ سے زیادہ ٹرانزیکشن 2ارب 14کروڑ 1لاکھ سے زاید ہو ئی جبکہ ان کھاتوں سے کم از کم ٹرانزیکشن بھی 50کروڑ سے زاید کی گئی ۔