وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ریشنلا ئزیشن کا پہلا مرحلہ مکمل

54

پشاور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ریشنلا ئزیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے‘ گریڈ 17سے گریڈ 20 تک کی سیٹیں مختص کردی گئی ہیں۔ ایف آئی اے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر کی اسامیاں 26 کردی گئی ہیں‘ان میں سے18سیٹیں شعبۂ انوسٹی گیشن،4 شعبۂ قانون ،2 شعبۂ فرانزک ، 2 شعبۂ اکائونٹس و ایڈمن کی ہوں گی۔ گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی35 اسامیوں میں سے19انوسٹی گیشن ، 5 شعبۂ قانون، 7 شعبہ فرانزک اور 4 شعبۂ اکا ونٹس اور ایڈمن کی ہوںگی۔