بنوں‘کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپوں کا سلسلہ جاری

61

بنوں (آئی این پی )کے پی فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم کا چھاپوں کا سلسلہ جاری،چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں ناقص اور غیر معیاری اشیا خورونوش قبضے میں لے کر تلف کر دیں،فوڈ اتھارٹی کے قوانین کیخلاف ورزی اور غیر معیاری اشیا خورونوش رکھنے پر 3 دکانیں سیل اور بھاری جرمانے عائد۔اس کے علاوہ تحصیل لکی میں مختلف دکانوں کو ہدایتی نوٹسز دیے گئے جس میں دکانداروں کو ملاوٹ سے گریز کرنے صاف اور معیاری اشیاخورونوش بھیجنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں ڈویژن ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی بنوں کی ٹیم یہاں کی عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی اور ملاوٹ مافیا کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔