ڈاکٹر خالد محمود کی چودھری لطیف سے ملاقات مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

54

مظفرآباد (وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر سے ملاقات کی ۔ ترجمان کے مطابق وفد میں نائب امرا نورالباری، شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر قاضی شاہد حمید ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر تاریخ کے نازک ترین مرحلے سے گزر رہی ہے اس موقع پر ہم سب کو مل کے حکمت عملی اختیار ہو گی ، پاکستان کے قومی قائدین آزاد کشمیر میں آکر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام دیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مظفرآبادمیں کشمیریوں کو یکجہتی کا پیغام دیں، پاکستان کے قومی قائدین جب بھی کشمیر کے لیے مظفرآباد آئیں تو ہمیں باہم تعاون کی روش اختیار کرنی چائیے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر نے کہا کہ قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ہم نے ہمیشہ جماعت اسلامی کے کال پر لبیک کہا ہے، بلاول بھٹو کشمیر کے حوالے سے واضح موقف رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کی تاسیس کے موقع پر آپ کی یہ پیغام بلاول بھٹو تک پہنچائیں گے۔