حیدرآباد: لاہور سے کراچی آنے والی تیزگام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حسین آباد کے قریب پٹری ٹوٹنے کے باعث تیزگام ایکسپریس کو ہنگامی بریک لگوا کر رکوا دیا گیا، ہنگامی بریک لگنے پر مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ٹریک کی مرمت کے بعد تیزگام ایکسپریس کو روانہ کر دیا گیا۔