پشاور(آن لائن)رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی اگلے ہفتے سے 3 ماہ کے لیے عارضی طور پر بند کر دی جائے گی، رواںبرس افغان مہا جرین کی رضا کارانہ واپسی سست روی کا پہلے سے ہی شکار ہیں، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں رجسٹرڈ اور افغان ریفوجیز کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی تعداد 3لاکھ سے زاید ہے،موسم سرما میں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی 3 ماہ کے لیے بند ہو رہی ہے، یکم د سمبر 2019ء سے اگلیبرس29فروری تک رضا کارانہ واپسی معطل رہے گی،رضا کارانہ واپسی کا عمل 2مارچ سے شروع ہو گا، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے موقع پر 200ڈالر فی کس دیے جا رہے ہیں، حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں اگلے برس تک کی توسیع کی ہے،اب تک افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں 5 بار توسیع کی جاچکی ہے جب کہ غیررجسٹرڈ اور افغان ریفوجیز کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری رہے گی ۔