سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ملیشیا ، ترکی، ایران اور پاکستانی نشریات پر مکمل طور پابندی عاید کر دی گئی ہے، اس حوالے سے مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارات کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان ممالک کی نشریات کو فوری طور بند کر دیں۔ پابندی 5اگست کو جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے کے بھارتی فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ ان ممالک نے حکومت کے اس فیصلے پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستانی موقف کی حمایت بھی کی تھی۔ 5اگست سے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی نشریات پر پابندی عاید تھی اب محدود پیمانے پر ایک 2 پاکستانی ٹی وی چینلز کو دکھایا جاتا تھالیکن اب سرکاری طور پر کیبل آپریٹرز کو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کو قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
نشریات پابندی