میرانشاہ میں دھماکا، سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

74

بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دھماکے سے  سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ دیوہ گڑھ میں پیش آیا، دھماکا بارود مواد پھٹنے سے ہوا۔ زخمیوں کی شناخت سپاہی زاہد آفریدی اور شہری صدر جان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔
میرانشاہ /دھماکا