قرآن پاک کی حرمت پر جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا، لالہ عبدالعزیز

50

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) اہلسنت والجماعت ڈیرہ کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاوندہ گیٹ سے توپانوالہ چوک تک ضلعی امیر لالہ عبدالعزیز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے واضح کیا کہ قرآن پاک کی حرمت پر جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔