ضلع صوابی میں کسان مارکیٹوں کا آغاز، زرعی ماہرین اور ویٹرنری ڈاکٹر رہنمائی کریں گے

48

صوابی (آئی این پی) ضلع صوابی میں زرعی مشاورتی کونسل اور لائیو اسٹاک ہیلتھ سروسز کا اجرا کردیا گیا، کسان مارکیٹس میں کسانوں کے لیے مزید سہولیات اور خدمات مہیا کردی گئی ہے۔ زرعی ماہرین اور ویٹرنری ڈاکٹرز، کسان، مارکیٹوں میں آٹھ بجے سے چار بجے تک کسانوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ ان کے پاس بنیادی صحت کی دوائیاں اور فصلوں کے بیج اور ادویات بھی دستیاب ہوں گے۔ کسان بازاروں میں عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹا بھی فراہم کیا جا ئے گا۔