صوابی، نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آنے والا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا

36

صوابی(آئی این پی) موضع باجا ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کا شدید زخمی ہونے والا طالب علم زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز آٹھویں جماعت کا طالب علم اعجاز نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میںآگیا تھا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوا تھا انہیں فوری طور پر ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔اس واقعہ پر علاقہ کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا کر فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔