ڈونگی(صباح نیوز) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری 2افراد زخمی ہو گئے ۔بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں چتر، جگالپال ، سیری ملہارہ ، بھینس گالہ، ججوٹ بہادر میں بھارت نے رات کو اچانک سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس سے نصیب اللہ ولد امانت اللہ عمر 50 سال ساکن جگالپال ٹانگ پر اور حسیب فاروق ولد محمد فاروق عمر 25 سال ساکن سیری ملہارہ پیٹ میں شل لگنے سے زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پرتحصیل ہیڈکوآرٹر اسپتا ل کھوئی رٹہ پہنچایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد DHQ کوٹلی منتقل کر دیا گیا۔ ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوںکو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔
لائن آف کنٹرول