مدینے کی ریاست کانعرے لگانے والے ناکام ہوچکے ہیں،میاں اجمل

65

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری عمرفاروق اوردیگرنے کہا ہے کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت نے مدینے کی ریاست کو اپنا آئیڈیل بنانے کا نعرہ تو لگایا لیکن ان کے دور حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مسائل سے والدین بچوں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کرکے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جس کی تمام تر ذمے داری عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست 72 برس گزرنے کے باوجود سرمایہ داروں، انگریز کے غلاموں اور مغربی طاغوت کے قبضے میں ہے، تبدیلی کی دعویدار حکومت نے مدینے کی ریاست کو اپنا آئیڈیل بنانے کا نعرہ تو لگایا لیکن ان کے دور حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مسائل سے پاکستان کے 20 کروڑ مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی، بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات،سبزیوں سمیت روزہ مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے والدین بچوں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کرکے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جس کی تمام تر ذمے داری عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم پر عاید ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی کا وژن ہے کہ غریبوں کو انصاف دلانا، قرآن وسنت کے عالیشان نظام کو نافذ کرنا، مسلمانوں میں تقویٰ اور پرہیز گاری کو فروغ دینا تاکہ مدینے کی بابرکت ریاست کی طرح پاکستان کو بھی ایک مثالی، خوشحال اور فلاحی اسلامی ریاست بنایا جائے، قوم کو چاہیے کہ اب رنگ برنگی پرچموں، خوشنما نعروں کے بجائے کلمے کے پرچم اور محمدی نظام کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ کلمے کے نام پر وجود میں آنے والے مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔