22 دسمبر کو اسلام آباد میںی کجہتی کشمیر مارچ ہوگا،اقبال خان

97

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے جنرل سیکرٹری اقبال خان نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کو اسلام آباد میںیکجہتی کشمیر مارچ ہوگا۔جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔یکجہتی کشمیر مارچ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان شاء اللہ ٗیہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں جماعت اسلامی راولپنڈی پی پی 11 کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی ناظم مالیات قاضی محمد جمیل ٗ ضلعی جنرل سیکرٹری سید عُزیر حامد ٗنائب امیر چوہدری منیر احمد ٗصدر ضلعی سیاسی کمیٹی ہارون رشید ٗامیر پی پی 11 حاجی یار محمد ٗجنرل سیکرٹری ضیاالقمر ٗ ممبر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ یونین کونسلز کے اُمر نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔جبکہ اس اجتماع میں آئندہ مالی سال کا زونل بجٹ پیش کیا گیا ۔ جس کی شرکاء نے منظوری دی۔اقبال احمد خان نے کہا کہ چار مہینے ہونے کو ہیں ۔ہمارے کشمیری بھائی، بہنیں ،نوجوان اور معصوم بچے کرفیو کے زیر سایہ زندگی گزاررہے ہیں ۔بھارتی افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے ۔ اقوام متحدہ ،عالمی طاقتیں ِ، انسانی حقوق کے ادارے اور مسلم حکمران بھارت کو اس ظلم و جبر سے روکنے کے لیے کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں لا سکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ذمے داری پاکستان کی ہے ، مگر افسوس کہ پاکستان کی حکومت مظلوم کشمیریوں کو بھول چکی ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سمیت امریکا اور یورپ کی حکومتوں اور حکمرانوں کو کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔ مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، مگر افسوس کہ اسلام آباد میں قبرستان کی سی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ اقبال خان نے کہا کہ 22 دسمبر کا یکجہتی کشمیر مارچ سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کے لیے ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ہم کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔جماعت اسلامی کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کرتی رہے گی۔