قرانی آیات کی بے حرمتی کرنے والے مل مالکان کیخلاف ایکشن لیا جائے

126

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدانور،نائب امیر میاںعتیق الرحمن،میاںا عجاز حسین اور دیگرنے مقامی ٹیکسٹائل مل کی جانب سے خواتین کے کپڑوں پر قرآنی آیات پر مبنی ڈیزائن پرنٹ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قرانی آیات کی بے حرمتی کرنے والی مل کے مالکان اورانتظامیہ کے خلاف فوری طور میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرأت نہ ۔رہنمائوں نے کہاکہ مقامی ٹیکسٹائل اتحاد مل کی جانب سی کی جانی والی اس جسارت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ قانونی کارروائی کرنے کی بجائے نشان دہی کرنے والے کو ڈرادھمکا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا تو شہر میں ہونے والے کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی ذمے داری انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت وطن عزیز میںیہودی ایجنڈے کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ چند ٹکوں کی خاطرشعائر اسلامی کی توہین کی جارہی ہے۔ کفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائر ختم کرنا چاہتی ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ہمارے بزرگوںنے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان اس لیے حاصل نہیں کیا تھاکہ یہاں االلہ اور رسول ؐ کے احکامات کا مذاق اڑایا جائے ۔ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لے رکھی ہے ۔چاند پر تھوکنے کی جسارت کرنے والے بدبختوں کا اپنا چہرہ خراب ہورہا ہے اور ان کو دنیا و آخرت کی رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔