تمام آئینی معاملات اپوزیشن کیساتھ ملکر حل کرینگے،پرویز خٹک

49

پشاور (آن لائن) وفاقی وزیر دفا ع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی، اسمبلیوںکوکوئی خطرہ نہیں، تمام ادارے بشمول فوج سب پیج پر ہیں، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بالکل صحیح ہے، تما م اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر آرمی چیف کی مدت ملازمت سمیت تمام آئینی اصلاحات کے معاملات متفقہ طور حل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا معاملہ بھی اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل کریں گے۔ نوشہرہ میں عوامی جلسوں اور تنظیمی
عہدیداروں سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے مزید کہا کہ آئینی اصلاحات سمیت تما م فیصلے اپوزیشن کے ساتھ افہام وتفہیم کے ساتھ حل ہوجائیں گے اس ضمن میں ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہے کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم اپنے اپنے جھنڈوں تلے سیاست کرسکتے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تسلسل ،ملک کا استحکام، بقاء اور سلامتی سب کو عزیز ہے ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی حق خودارایت تک ہماری ہر قسم کی مدد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ جاری رہیں گی تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کے مسائل حل کرنے تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کرنے مہنگائی ،بیروز گاری کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کوشاں ہے۔
پرویز خٹک