شمالی وزیرستان‘شہید لانس نائیک محمد عمران سپرد خاک

49

جمرود (صباح نیوز)گزشتہ روز قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید فرنٹیر کور کے اہلکار لانس نائک محمد عمران کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد عمران کی میت جمرود پہنچائی  گئی، جن کی نماز جنازہ آبائی علاقہ اسخو میلہ میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل بلال احمد اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔
سپرد خاک