پشاور ، ڈی آئی خان موٹروے جنوبی اضلاع کی تقدیر بدل دیگی،شہریار آفریدی

53

پشاور (آن لائن) پی ٹی آئی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے قومی دھارے میں لارہی ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے جنوبی اضلاع کے لیے پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے جیسابڑا ترقیاتی منصوبہ منظور کیا، جنوبی اضلاع کو ماضی میں ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہر یارخان آفریدی اور ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ سے جڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کو پچھلے دور میں پی ٹی آئی حکومت نے یقینی بنایا تھا اور اب مغربی روٹ سے جڑے ان تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر اجمل خان وزیرنے کہا کہ جنوبی اضلاع کے ترقی سے محروم علاقوں کو اْٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،اربو ں روپے کی لاگت سے پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کی تکمیل جنوبی اضلاع کی تقدیر بدل دے گی، بہترین مواصلاتی نیٹ ورک کے ذریعے صوبے کے تمام ریجنز کو باہم مربوط کیا جارہا ہے۔
شہریار آفریدی