بنوں: سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں سیکورٹی اہلکار شہید

56

بنوں (صباح نیوز) بنوں کے علاقے جانی خیل میں پاک فوج اور مبینہ شدت پسند وں کے مابین جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں مبینہ شدت پسند مارا گیا۔ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان اختر محمد گروپ سے تعلق رکھنے والا حنیف اللہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع ممتن خیل میں موجود ہے۔ فورسز نے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس پر مبینہ شدت پسند نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شاہ رخ خان ولد محمد عنایت شہید جبکہ سپاہی بلال مشتاق، محمد رمضان، محمد کامران زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں مبینہ شدت پسند مارا گیا۔ مبینہ شدت پسند سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔