اضافی گیس ریٹ وصولی کیخلاف دائررٹ پٹیشن میں وفاق کو نوٹس

65

پشاور (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ نے اوگرا کی جانب سے اضافی گیس ریٹ وصولی کے خلاف دائررٹ پٹیشن میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ دوران سماعت درخواست گزار اسحق علی قاضی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اوگرا نے حکومت کو گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تاہم حکومت نے اوگرا کی سفارش سے زاید ریٹ مقررکیا‘ ریٹ مقرر کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 55 مردان میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سیکرٹری پیٹرولیم کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔ منگل کو کیس کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس احمد علی نے کی ۔ علاوہ ازیںپشاورہائی کورٹ نے افغان خاتون کی جانب سے پاکستانی شہریت کے لیے دائردرخواست میں وزارت داخلہ کو خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ منگل کو کیس کی سماعت جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس ناصر محفوظ نے کی۔ وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ اناہیتہ نامی خاتون نے10سال قبل پاکستانی شہری محمد عامر سے شادی کی،خاتون نے پاکستانی شناختی کارڈ کے لیے درخواست بھی دی تاہم وزارت داخلہ نے تاحال انہیں شہریت نہیں دی سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت خاتون شہریت کی مستحق ہیں ۔