مقبوضہ کشمیر ‘ 121ویں روز بھی دہشت کا ماحول برقرار، نوجوان زخمی

52

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے منگل کو ضلع کشتواڑ میں ایک نوجوان کو گولی مارکر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ ڈاکٹر ہرمیت سنگھ مہتا نے دعویٰ کیا کہ وہ حزب المجاہدین کا رکن ہے۔ فوجی محاصرے اور سخت پابندیوںکی وجہ سے مسلسل 121 ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول رہا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی مسلسل پابندی کے باعث ہزاروں کشمیری طلبہ کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ کالجوں میں داخلے کیلییدرخواست نہیں دے سکتے۔