بائیسواں دسمبرکواسلام آباد میں عظیم الشان کشمیرمارچ ہوگا،راجا جواد

72

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجواد نے کہاہے کہ اسلام آباد نے کشمیرکازکوپس پشت ڈال دیا ، بے حمیت پاکستانی حکمرانوںکے مردہ ضمیرکوجگانے کیلیے جماعت اسلامی نے 22دسمبرکواسلام آباد میں عظیم الشان کشمیرمارچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مردوخواتین ، نوجوانوں اور بچوں سمیت تمام اہل پاکستان شریک ہوں گے،عوام بے ضمیرحکمرانوں کوجگانے کیلیے اپنا کردار اداکرے یہی آج کا جہاد ہے۔ ذمے داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے راجا محمدجواد نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہماری بہنوں، بیٹیوں اور مائوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیںنوجوانوں کوگولیوں سے چھلنی کرکے شہیداور پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کیا جارہا ہے ،80لاکھ سے زائد مسلمان جیل سے بدترزندگی گزار رہے ہیں ہم خود کو محمدبن قاسم ؒ کا وارث اور جانشین کہتے ہیں لیکن وہ توایک بہن کی پکارپرہزارو ں میل کا سفرطے کرکے عفت بچانے آگئے تھے آج ریاست پاکستان چندمیل کے فاصلے پرموجود بہنوں اور بیٹیوں کے عصمتیں پامال ہونے پر بھی خاموش تماشائی ہے اورہمارے بزدل حکمران عالمی دجالوں کے غلام بنے ہوئے ہیں۔