مودی اپنی سفاکیت کے باوجود کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکا

108
امیرجماعت اسلامی آزاد وجموں کشمیر ڈاکٹر خالد محمود ضلعی دھیر کوٹ میں جماعت اسلامی کے دفتر افتتاح کررہے ہیں

دھیرکوٹ(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ نریندرمودی اپنی سفاکیت کے باوجود کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکا،22دسمبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی تاریخ کا بڑا یکجہتی کشمیرمارچ کرے گی،کشمیرکے آزادی کے کئی مراحل آئے مگر اسلام آباد میںبراجمان حکمرانوںنے ضائع کیے،کشمیریوں کو ریاست پاکستان اور پاکستانی عوام سے کوئی گلہ نہیں ہے مگر شکایت حکمرانوں سے ہے جن کی درست پالیسی نہ ہونے کے باعث کشمیریوںکی آزمائش طویل ہوئی، جماعت اسلامی کے کارکن دعوتی مہم کو تیز کریںمؤثر افراد کو جماعت میں شامل کریں،مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ,جماعت اسلامی غربی باغ پر فخر ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوںنے جماعت اسلامی ضلع دھیرکوٹ کے اراکین جنرل کونسل وامیدوان سے نشست میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرا میر ضلع راجا خالد محمود ،قیم ضلع جاوید عارف عباسی میجر لطیف خلیق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔دریں انثا امیر جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی ضلع دھیرکوٹ کے افتر کا افتتاح کیا۔نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندو ں تک پہنچائیں،دعوت کا آغاز اپنی ذات اور اپنے گھر سے کریں،کشمیرکی بستیاں دعوت کی پیاسی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو جہا د سے مار بھگایاتھا اب مودی کو کشمیر سے بھگانے کاوقت آگیا ہے پوری قوم جہاد کے لیے تیار ہے،حکومت جہاد کا اعلان کرے تاکہ کشمیرکو آزاد کروایا جاسکے،انھوںنے کہاکہ مودی کی بھول ہے کہ وہ کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام رکھ سکے گا جس قوم کی بچیاں پتھروں سے لڑرہوں تو اور دنیاکی بڑی طاقت کوبے بس کیاہوا ہو اس کو کون شکست دے سکتاہے اور ا س کو کون غلام رکھ سکتاہے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوارہے ہندوستان نے نہ پڑھا تو اس کا حشر بھی سابق سووویت یونین سے براہوگا،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمار ا ویثرن ہے،جماعت اسلامی رائے عامہ بیدار کرحکومت پاکستان کو مجبور کرے گی کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے،انھوںنے کہاکہ آزاد کشمیرکی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ 22دسمبر کے پروگرام میں شریک ہوں یہ قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہیں کریں گے ،پوری قوم نکلے ۔