الیکشن سے قبل قانون سازی کا حصہ نہیں بننا چاہیے، حسین احمد

42

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل قانون سازی کا حصہ نہیں بننا چاہیے، جعلی قرار دی گئی اسمبلی میں آرمی ایکٹ کا قانون کیسے پاس کیا جاسکتا ہے۔ خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون میں ترمیم کے احکامات پر نئے انتخابات سے قبل اس قانون سازی کا حصہ نہیں بننا چاہیے پہلے بھی ہر کام باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا اور اب بھی تمام  اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ جس اسمبلی کو وہ جعلی قرار دیتے ہیں، وہاں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا قانون کیسے پاس کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں کی یہی رائے ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون میں ترمیم کے احکامات پر نئے انتخابات سے قبل اس قانون سازی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اس قانونی ترمیم پر موجودہ حکومت کا ساتھ نہ دینے کا کہا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہر کام باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا اور اب بھی تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ جس اسمبلی کو وہ جعلی قرار دیتے ہیں، وہاں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا قانون کیسے پاس کیا جائے۔
حافظ حسین احمد