انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بندہونا شروع۔

132

نیو یارک:  بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی چار مہی پہلے بلاک کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ آہستہ آہستہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کھو رہے ہیں۔ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بدھ سے کشمیری عوام  کے وٹس اپ اکاؤنٹس آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کو برقرار رکھنے کے لئے عام طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹس 120 دن کی غیر فعالیت کے بعد ختم ہوجاتے ہیں اور جب ایسا ہوتا ہے تو انٹرنیٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے اور دوبارہ واٹس ایپ میں شامل ہونے پر لوگوں کو دوبارہ گروپس میں شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو چار مہینے ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں اس خطے کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع ہوگیا ہے جبکہ بھارت کا فوجی لاک ڈاؤن بھی جاری ہے۔