بھارت کی سرزمین پر سویڈن کے شاہ گوستاؤ کی بھارت پر تنقید۔

230

نئی دہلی:  بدھ کے روز بھارت کے شہر ممبئی میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کے دوران سویڈن کے شاہ کارل گوستاؤ نے کہا ہے کہ ان کا ملک گذشتہ کئی سالوں سے ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں مبصر کی حیثیت سے کام کر رہا ہے اور یہ اب بھی جاری رکھے گا۔
سویڈن کے شاہ کایہ بیان کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری مسئلے کو حل کرنے کے لئے سویڈن کا ثالث کی حیثیت سے کام کرنے کے سوالوں کے جواب میں آیا۔شاہ گستاؤ کے بھارتی دورے کے موقع پر دیئے گئے ریمارکس کے بعد سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے اور مواصلات کی بحالی پر بھی زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں سویڈن کے شاہ اور ان کی اہلیہ پانچ روزہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ شاہی جوڑے نے دن کے اوائل میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور گورنر بی ایس کوشیاری سے ملاقات کی تھی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قبضہ کشمیر کے بھارت کے ساتھ غیر قانونی طور پر منسلک ہونے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور دونوں ایٹمی  ممالک کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات اب بھی تعطل کا شکار ہیں۔