شمالی وزیرستان:2جوان شہید 2شدت پسند بھی مارے گئے

72

راولپنڈی (اے پی پی) سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا گائوں چارخیل کے قریب انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا، یہاں پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاعات تھیں۔ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شہید ہو گئے۔