پشاور (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سول معاملات پر تصفیہ ہوا ہے۔پشاور میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے ایک سال انکوائری کی۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ سے ہمارا سمجھوتا ہے اور ہم پیسے دینے کا وعدہ نبھائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی اولاد اوورسیز پاکستانی اور برطانوی شہری ہے۔