بلوچستان کے مسائل کو وفاق میں اٹھائیں گے،سینیٹر جاوید عباسی

48

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئر مین سینیٹر محمدجاوید عباسی کی صدارت میںکوئٹہ میں ہوا ،جس میں 14ارکان اسمبلی نے آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بلوچستان میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھانے ،این ایف سی ایوارڈ کو آبادی ، رقبے اور وسائل پر لانے کا مطالبہ کیا۔ ارکان بلوچستان اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 342کے ایوان میں بلوچستان کی نمائندگی صرف 16 نشستوں تک محدود ہے جبکہ بلوچستان ملک کے43 فیصد رقبے پر پھیلا ہواہے ،7سوکلومیٹرساحلی پٹی کو ملایا جائے تو بلوچستان پاکستان کا نصف ہے۔وزیراعظم کا انتخاب اور بجٹ کی منظوری قومی اسمبلی دیتی ہے جس میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے مسائل کو وفاق میں اٹھائیں گے ، نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین میں بڑی تبدیلی کرنا پڑے گی۔ اجلاس میں سینیٹر سرفرازبگٹی، سینیٹر ثنا جمالی اور سینیٹر انوارالحق کاکڑنے بھی شرکت کی۔
جاوید عباس