وزیراعلیٰ بلوچستان کا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و عملے کے خلاف کارروائی کا حکم

58

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کی سفارش پر ڈسٹرکٹ موسی خیل میں سولر اسٹریٹ لائٹس کیلیے سنگل پول کی عدم فراہمی و تنصیب اور مذکورہ اسکیم کے ٹھیکیدار کو فج بلنگ (Fudge Billing) کے ذریعے ایڈ وانس ادائیگی، خاران ٹاؤن میں بس و ٹرک اڈے کی ناقص اور غیرمعیاری تعمیر، چلڈرن پارک دالبندین کے غیر معیاری کام و ٹھیکیدار کو ایڈوانس رقم کی ادائیگی اور دالبندین شہر میں غیر معیاری اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران اور عملے کے خلاف فوری طور پر بیڈا ایکٹ 2011ء کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔ سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے چلڈرن پارک دالبندین کے غیر معیاری کام اور پی سی ون کے برخلاف ایم بی میں اندراج اور ٹھیکیدار کو رقم کی ایڈوانس ادائیگی پر لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ عملدرآمدی افسران و عملے کا کیس اینٹی کرپشن بلوچستان کو بھی بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان