کوئٹہ : کراچی سے نال جانے والی منی بس الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق،12افراد زخمی

48

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کراچی سے نال جانے والی منی بس ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے دبئی مسجد اوتھل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میںایک بچہ فرحان ولد سراج سکنہ نال موقع پر جاںبحق ہوگیا ،12مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی  یمبولینس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل پہنچا یا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔
بس حادثہ