پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ کی تنخواہ روک دی

60

پشاور(صباح نیوز) معذور افراد کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں جواب داخل نہ کرانے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری ہیلتھ کی تنخواہ روک دی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید
اور جسٹس نعیم انور نے معذور افراد کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق قانون تو موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے بی آر ٹی منصوبے میں معذور افراد کے لیے سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ بی آر ٹی میں معذور افراد کے لیے سہولیات موجود ہیں۔
تنخواہ روک دی