اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ زکر برگ فیملی کا بہت احترام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔
فواد چوہدری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماراملک پاکستان خوبصورت ملک ہے، مارک زکر برگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
Welcome to Pakistan @randizuckerberg its a beautiful country of ours, looking forward for Mark Zuckerberg @finkd Pak visit,we have a huge respect for Zuckerberg family,your work in the tech world is certainly a leap forward for the mankind https://t.co/c1JpRaOWgZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 7, 2019
یاد رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی بہن رینڈی زکر برگ نے اپنے خطاب میں پاکستان کو دوست ممالک قرار دیا اور پاکستانی خواتین کی تعریف بھی کی۔
رینڈی زکر برگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں ملالہ یوسف زئی اور بے نظیر بھٹو جیسی خواتین دی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو واقعی میں اپنی خواتین کی عزت کرتا ہے۔