سری نگر: مسلسل 4 ماہ سے زائد کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو 15 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف بڈگام، گاندربل، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، بانڈی پورہ،کپواڑہ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔
125 روز سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔
انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی تاحال بند ہے جبکہ حریت رہنما اور مقامی سیاسی قیادت سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار ہیں۔
مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز طاقت کا استعمال کر رہی ہے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 4 ماہ سے زائد کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو 15 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے، رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں مسلسل 18 ویں ہفتے بھی جمعہ کی نماز پر پابندی برقرار رہی۔
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے۔