العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

165
نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک نواز شریف ہیں،تفتیشی افسر
نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک نواز شریف ہیں،تفتیشی افسر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم  نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔

نواز شریف کی مرکزی اپیل سے پہلے جج ویڈیو کیس کے تناظر میں فیصلہ ہوگا، جج ویڈیو کیس میں ناصر بٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست کی تھی جبکہ نواز شریف نے برطانوی فرانزک ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی ہے۔

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف نے سزا کالعدم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، جبکہ نیب کی جانب سے سزا بڑھانے کی اپیل دائر کی گئی ہے، دونوں کی درخواست پر 18 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں  7 سال قید اور پونے چار ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔